منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

دوکالم ایشز میں مکمل فٹ نہیں تھا مگر محنت کی، سمتھ کاا نکشاف


دوکالم
ایشز میں مکمل فٹ نہیں تھا مگر محنت کی، سمتھ کاا نکشاف
ایشز کے دوران کافی تھک گیا تھا جس کی وجہ سے دوبارہ بیمار ہوگیا،سابق آسٹریلوی کپتان
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ ایشز سیریز کے دوران وہ کافی تھک چکے تھے جس کی وجہ سے سیریز کے بعد وہ بیمار ہوگئے تھے۔ایک انٹرویو میں اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ ایشز کے دوران وہ اپنے آپ کو مکمل فٹ بھی محسوس نہیں کر رہے تھے لیکن سیریز کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ مزید محنت کریں اور زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں جس میں انہیں کامیابی بھی ملی۔انہوں نے بتایا کہ سیریز کے بعد بیماری کی وجہ سے انہیں چند ہفتے آرام کرنا پڑا تھا لیکن اب وہ فٹ ہیں اور کھیل کے لیے تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ان کا فوکس صرف کھیل پر ہے وہ کپتانی کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔واضح رہے کہ رواں برس ہونے والی ایشز سیریز دوران اسٹیو اسمتھ کے سر پر جوفرا آرچر کی گیند بھی لگی تھی لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنیکا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

© Copyright 2019. All right Reserved