جمعہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2019

sp2 تین کالم ماہ نور شہزاد نے بلغارین بیڈمنٹن میں کانسی کا تمغہ جیت لیا


sp2
تین کالم
ماہ نور شہزاد نے بلغارین بیڈمنٹن میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل میں ماہ نور شہزاد کو اسٹونیا کی گیئر سار نے اکیس سترہ اور اکیس بارہ سے شکست دی, دبئی چیلنج کپ میں بھی حصہ لیں گی
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ نور شہزاد نے بلغارین انٹرنیشنل چیمپئن شپ 2019میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر ان کی خوب پذیرائی ہو رہی ہے۔ماہ نور شہزاد بلغارین انٹر نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ہار گئیں تھیں۔ بلغارین انٹر نیشنل بیڈ منٹن ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل میں ماہ نور شہزاد کو اسٹونیا کی گیئر سار نے اکیس سترہ اور اکیس بارہ سے شکست دی۔ماہ نور شہزاد ایک ہفتے کی ٹریننگ کیلئے ڈنمارک جائیں گی۔ وہ دبئی انٹر نیشنل چیلنج کپ میں بھی حصہ لیں گی۔ماہ نور شہزاد نے بلغاریہ انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے کی تصویر شیئر کی جسے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ ماہ نور شہزاد پاکستان کی پہلی کھلاڑی ہیں جن کا نام انٹرنیشنل کیٹیگری میں ٹاپ 200 میں ہے اور ان کی موجودہ رینکنگ 165 ہے۔اس سے پہلے وہ ٹاپ 150 میں بھی جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوئی ہیں۔ ماہ نور گذشتہ چار برس سے پاکستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جبکہ پچھلے تین سالوں سے وہ نیشنل چیمپئن بھی ہیں۔

© Copyright 2019. All right Reserved