منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

sp lead لیڈ چھ کالم انگلش اور آئرش انتظامیہ سکیورٹی انتظامات سے مطمئن(دورہ پاکستان کے امکانات روشن)


sp lead
لیڈ چھ کالم
انگلش اور آئرش انتظامیہ سکیورٹی انتظامات سے مطمئن(دورہ پاکستان کے امکانات روشن)
دونوں بورڈز کے اعلیٰ سطح کے وفد نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا،سی ای او وسیم خان اورڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز ذاکر خان بھی ہمراہ تھے،شہر میں کیمروں کے ذریعے بہترین سکیورٹی انتظامات دکھائے گئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کی آمد کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق سری لنکا کے بعد اب انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ ز کی انتظامیہ بھی سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہے۔گزشتہ روز انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ سطح کے وفد نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ہے ۔اس موقع پر برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اور ڈائریکٹرز وفد میں شامل تھے۔ آئرلینڈ کرکٹ بورڈکے بھی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وفد کا حصہ تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان اورڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز ذاکر خان بھی غیرملکی وفد کے ہمراہ تھے۔
بیرون ملک سے آنے والے اعلیٰ سطح کے وفود کو شہر میں کیمروں کے ذریعے بہترین سکیورٹی انتظامات دکھائے گئے۔ سیف سٹیزایم ڈی، سی او او اور سی اے او نے وفدکو شہر کی سکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ذرائع کا کہناہے کہ سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنزاور کمشنر لاہور نے بھی اس موقع پر غیر ملکی وفود کو بریفنگ دی ۔دوسری جانب سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ انہیں ایئرپورٹ، سٹیڈیم روٹس، ہوٹلز اور پارکنگ میں سکیورٹی اور پولیس فورس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ترجمان کے مطابق سری لنکن کوچ کو سیف سٹیز سنٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا۔ انہیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعلق بھی بتایا گیا۔سری لنکن کوچ نے شہر بھرمیں کیمروں کی مانیٹرنگ دیکھ کر سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ، دورے کے اختتام پر سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سیسری لنکن کوچ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

© Copyright 2019. All right Reserved