جمعہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2019

دوکالم کیربیئن پریمیئر لیگ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا


دوکالم
کیربیئن پریمیئر لیگ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا
بارباڈوس ٹریڈنٹس اور ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز سی پی ایل کوالیفائر ٹو میں آمنے سامنے ہونگی
جمیکا (سپورٹس ڈیسک)کیربیئن پریمیئر لیگ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، بارباڈوس ٹریڈنٹس اور ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں سی پی ایل کے کوالیفائر ٹو میں آج ٹروبا کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔ کوالیفائر ٹو میں سے جو ٹیم جیتے گی وہ سی پی ایل کی فائنلسٹ اور ناقابل شکست گیانا ایمزون واریئرز کے خلاف فائنل میں مد مقابل ہوگی۔بارباڈوس کی ٹیم کو ایک اور چانس ملا ہے، بارباڈوس کی ٹیم کوالیفائر ون میں گیانا ایمزون واریئرز سے شکست کے بعد اب کوالیفائر ٹو میں چلی گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز سے ہوگا۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے ایلمنیٹر میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر کوالیفائر ٹو کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ ٹرنباگو کیرن پولارڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بارباڈوس جیسن ہولڈر کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔ کوالیفائر ٹو آج جمعرات کو جبکہ فائنل 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
خبرنمبر76…… 09اکتوبر2019ء……

© Copyright 2019. All right Reserved