منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

دوکالم باکس ایرانی خواتین کو 40برس بعد فٹ بال سٹیڈیم جانے کی اجازت


دوکالم باکس
ایرانی خواتین کو 40برس بعد فٹ بال سٹیڈیم جانے کی اجازت
حکومتی اعلان کے ایک گھنٹے بعد تمام ٹکٹیں فروخت، 3ہزار 500خواتین ٹکٹیں خرید چکی
تہران(سپورٹس ڈیسک)ایران نے فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی(فیفا)کی دھمکی کے زیر اثر 40برس بعد خواتین کو فٹ بال اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ فیفا نے گزشتہ ماہ ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خواتین کو غیر مشروط طور پر اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے۔فیفا نے دھمکی دی تھی کہ اگر تہران نے خواتین سے متعلق مثبت فیصلہ نہیں کیا تو ایران کو فیفا سے باہر کردیا جائے گا۔2022کے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ ایران اور کمبوڈیا کی ٹیموں کے مابین آزادی اسٹیڈیم میں ہوگا۔اس ضمن میں بتایا گیا حکومتی اعلان کے ایک گھنٹے بعد ہی ساری ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔مقامی فٹ بال جرنلسٹ روحا پوربخش نے بتایا کہ اب تک 3ہزار 500خواتین نے ٹکٹ خرید چکی ہیں۔انہوں نے اپنے تاثر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آتا یہ حقیقت میں بدل رہا ہے، ٹیلی ویژن کو فٹ میچ دیکھ کر رپورٹنگ کی لیکن اب بذات خود اسٹیڈیم میں میچ دیکھوں گی۔اسٹیڈیم میں خواتین کی علیحدہ نشستیں ہوں گی اور 150 خاتون پولیس اہلکار تعینات ہوں گی۔

© Copyright 2019. All right Reserved