منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

sp1 تین کالم (جونیئر ٹینس چیمپئن شپ)شعیب خان اور حذیفہ عبد الرحمٰن سیمی فائنل میں داخل


sp1
تین کالم
(جونیئر ٹینس چیمپئن شپ)شعیب خان اور حذیفہ عبد الرحمٰن سیمی فائنل میں داخل
گرلز سنگلز کوارٹر میں سو ہا جنگ و جی وو چوئی ، عائسی گل مرٹ اورروسی کھلاڑی والیٹوواآرینانے فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایس این جی پی ایل ،آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے تیسرے روزبوائز سنگلز کوارٹر فائنلز میں کورین کھلاڑیوں ڈونگ ہوان کم اورمن جون کم جبکہ پاکستانی کھلاڑیوںشعیب خان اورحذیفہ عبد الرحمٰن نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔گرلز سنگلز کوارٹر فائنلز میچز میں کورین کھلاڑیوں سو ہا جنگ و جی وو چوئی ،ترکی کی کھلاڑی عائسی گل مرٹ اورروسی کھلاڑی والیٹوواآرینانے اپنے اپنے میچز میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔بوائز ڈبلز کوارٹر فائنلز میچز میں شعیب خان و حزیفہ عبد الرحمٰن ،لوکا عمانوئیل کینزے(جرمنی)وکواشیکا رتنائیکے(سری لنکا)،محمد نعمان آفتاب وایرک ٹوٹونچی مبحدم(ایران)جبکہ گرلز ڈبلز کوارٹر فائنلز میچز میں عائسی گل مرٹ (ترکی )ووالیٹوواآرینا(روس)، سو ہا جنگ و جی وو چوئی(کوریا)،عالیہ عباس(ایم ڈی اے)و کلیمینس تھوآرڈ(فرانس)اورمہتا خانلولومیشکٹولزہرا(ایران)نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔سنیٹر دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلکس اسلام آباد میں جاری مذکورہ جونیئر بین الاقوامی ایوانٹ کے تیسرے روزبوائز سنگلز کوارٹر فائنلز میں کورین کھلاڑیوں ڈونگ ہوان کم نے برطانوی کھلاڑی ڈینیئل ویب کو،کوریا ہی کی کھلاڑی من جون کم نے چائینیز تاپے کے کھلاڑی یو شن لائی کو جبکہ پاکستانی کھلاڑیوںشعیب خان نے چائینیز تاپے کے کھلاڑی چن یو لو کو اورحزیفہ عبد الرحمٰن نے کورین کھلاڑی گنوک کینگ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔گرلز سنگلز کوارٹر فائنلز میچز میں کورین کھلاڑی سو ہا جنگ نے ایرانی کھلاڑیمیشکٹولزہرہ صافی کو،کوریا ہی کی کھلاڑی جی وو چوئی نے فرانس کی کھلاڑی و کلیمینس تھوآرڈ کو ،ترکی کی کھلاڑی عائسی گل مرٹ نے ایرانی کھلاڑی مہتا خانلولوکو اورروسی کھلاڑی والیٹوواآرینانےہانگ کانگ کی کھلاڑی ہنا کائلےشن کو ہرا کرسیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔بوائز ڈبلز کوارٹر فائنلز میچز میں شعیب خان و حزیفہ عبد الرحمٰن ،لوکا عمانوئیل کینزے(جرمنی)وکواشیکا رتنائیکے(سری لنکا)،محمد نعمان آفتاب وایرک ٹوٹونچی مبحدم(ایران)جبکہ گرلز ڈبلز کوارٹر فائنلز میچز میں عائسی گل مرٹ (ترکی )ووالیٹوواآرینا(روس)، سو ہا جنگ و جی وو چوئی(کوریا)،عالیہ عباس(ایم ڈی اے)و کلیمینس تھوآرڈ(فرانس)اورمہتا خانلولومیشکٹولزاہر صافی (ایران)نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

© Copyright 2019. All right Reserved