منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

دوکالم باکس ویٹرنز کپ،گولڈ ایگلز ریجنل سیمی فائنل میں داخل


دوکالم باکس
ویٹرنز کپ،گولڈ ایگلز ریجنل سیمی فائنل میں داخل
کوارٹر فائنل میچ میں ساہیوال سینئرز کو 12 رنز سے شکست ہوئی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ماڈل ٹائون سوسائٹی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے 20 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے ریجنل کوارٹر فائنل میچ میں گولڈن ایگلز نے ساہیوال سینئرز کو 12 رنز سے ہراکر ریجنل سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ گولڈن ایگلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورزمیں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ کپتان محمد سلمان خان نے عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 40، رضوان اسلم 43، شبیر خان 25، محمد شہباز 24 اور ٹیسٹ کرکٹر عبدالرئوف نے 16 رنز بنائے۔ جواب میں ساہیوال سینئرز 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 184 رنز بناسکی۔گولڈن ایگلز کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر عبدالرئوف نے 4رئوف وائیں3اور محمد ریحان نے 2وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی سابق فرسٹ کلاس کرکٹر فیاض احمد نے عبدالرئوف کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ اس موقع پر ، چوہدری شفقت حسین، سلمان خان بھی موجود تھے .

© Copyright 2019. All right Reserved