منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

دوکالم باکس تاریخی قذافی سٹیڈیم میں گزشتہ روز پنک ڈے منایا گیا


دوکالم باکس
تاریخی قذافی سٹیڈیم میں گزشتہ روز پنک ڈے منایا گیا
تیسرے ٹی ٹونٹی کو بریسٹ کینسر کی آگاہی سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا تھا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) تاریخی قذافی سٹیڈیم میں گزشتہ روز پنک ڈے منایا گیا اور سٹیڈیم کو گلابی رنگ سے رنگا گیا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کو بریسٹ کینسر کی آگاہی سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،میچ سے قبل بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ۔میچ میں شریک تمام کھلاڑی اور آفیشلز پنک ربن پہن کر اس مرض سے آگاہی فراہم کرنے میں اپنا حصہ لیا ،ایشیائی ممالک میں چھاتی کے سرطان سے متاثرہ ممالک میں پاکستان سرفہرست ہیں۔اکتوبر کے مہینے کو اس مرض سے آگاہی کے لیے منسوب کیا گیا ہے۔ اس دوران اسٹیڈیم میں موجود شائقین میں پنک ربن تقسیم کئے گئے جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں موجود 750 مداحوں میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی گئی ۔نو میں سے 1 خاتون کے بریسٹ کینسر سے متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے تاہم ماہرین کے مطابق اگر مرض کی تشخیص ابتدائی مرحلے میں ہوجائے تو اس سے چھٹکارے کے امکانات روشن ہوجاتے ہیں۔


© Copyright 2019. All right Reserved