منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

دوکالم پاکستان کی کر کٹ کو کر کٹرہی تباہ کر رہے ہیں،ملک سرور محمود


دوکالم
پاکستان کی کر کٹ کو کر کٹرہی تباہ کر رہے ہیں،ملک سرور محمود
ٹیم کی پر فارمنس نے کوچ اور سلیکٹرز کی صلاحیتوں کا پول کھول دیا ،آئی سی سی ایوارڈ یافتہ
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) آئی سی سی ایوارڈ یافتہ ملک سرور محمود نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کی پر فارمنس کوچ اور سلیکٹرز کی صلاحیتوں کی پول کھول دیا ہے جبکہ کر کٹ بورڈ کا نیا فارمیٹ رہا تو مذید کر کٹ تباہ ہوگی ۔ پاکستان میں کر کٹ کا نیا فارمیٹ کر کٹ کی تباہی کے علاوہ کچھ نہیں ہے ، پاکستان کی کر کٹ کو کر کٹرہی تباہ کر رہے ہیں ۔پنجاب کی بارا کروڑ سے زائد آباد ی سے صرف دو ٹیمیں بنائی جائے گی اور اس میں بھی دس بورڈ کے سفارشی ہونگے اس لئے پاکستان کی کر کٹ مذید تباہ ہوگی ۔اگر نئے سسٹم کی بات کی جائے تو اس میں سلیکشن ہونی نہیں چاہیے پر فارمنس کی بنیاد پر میرٹ پر سلیکش کی جائے لیکن ایسا نہیں ہو رہا ٹرائلز میں سینچری کرنے والا اور صفر پر آوٹ ہونے والادونوں شامل ہوتے ہیں اور صفر والا ٹیم کے اندر سینچری والا باہر ہوتا ہے اسی لئے ہماری کر کٹ کا یہ حال ہو رہا ہے جبکہ قومی ٹیم کی ٹی ٹوننٹی میں پرفارمنس کے حوالے سے انکا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے سو فیصدی کھیل پیش نہ کیا اگر پاکستان پچاس فیصدی اپنا کھیل پیش کرتی تو پاکستان سیریز جیت سکتا تھا، لیکن جب سلیکٹر نوجوان اور پر فارمنس دینے والوں کی جگہ بوڑھے اور چلے ہوئے ناکام کارتوس کا استعمال کریں گا تو رزلٹ یہی ہوگا ٰ ۔

© Copyright 2019. All right Reserved