منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

سنگل کالم سری لنکا کے سے انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھل گئی ہیں،تیمور بھٹی


سنگل کالم
سری لنکا کے سے انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھل گئی ہیں،تیمور بھٹی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل ، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران ایک روزہ انٹرنیشنل اور ٹی 20کرکٹ سیریز میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے.اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور سیریز جیتی جبکہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20کرکٹ سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز جیتی ہے، دونوں سیریز میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جس سے شائقین کرکٹ محظوظ ہوئے، صوبائی وزیر کھیل ، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھل گئی ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اوردیگر ممالک کی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان کھیلنے کے لئے آئیں گی۔

© Copyright 2019. All right Reserved