جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2019

پرائمری سکول بیلہ محمد نگر خستہ حالی کا شکار ، طلبہ کا مستقبل تاریک


پرائمری سکول بیلہ محمد نگر خستہ حالی کا شکار ، طلبہ کا مستقبل تاریک
سکول کے ٹائلٹ انتہائی گندے اور کمرے کھنڈرات کی شکل دھارے ہوئے ہیں
کسگمہ(نمائندہ اوصاف)گورنمنٹ پرائمری سکول بیلہ محمد نگر خستہ حالی کا شکار عوام علاقہ کا فلفور حکومت سے سکول مرمتی کا مطالبہ ۔بیلہ محمد نگر میں 80طلبہ و طالبات پر مشتمل پرائمری سکول جو نہ صرف حکومتی توجہ سے محروم ہے بلکہ مقامی سیاسی قیادتوں کی جانب سے بھی عدم دلچسپی کا شکار ہے سکول کے صحن کی دیواریں گرنے کے باعث بچوں کے تعلیمی ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جبکہ سکول کی ٹائلٹ انتہائی گندے اور کمرے کھنڈرات کی شکل دھارے ہوئے ہیں جس کی وجہ 80طلبہ وطالبات کا تعلیمی مستقبل دائوو پر لگا ہوا ہے ۔گورنمنٹ پرائمری سکول بیلہ محمد نگر کی عمارت انتہائی ناقص ہے جس پر اگر توجہ نہ دی گئی تو آمدہ سال بچوں کی تعداد میں کمی واقع ہو سکتی ہے اور سینکڑوں غریب مزدوروں کے بچے تعلیمی سہولت سے محروم بھی ہوسکتے ہیں علاقہ کے نوجوانوں نے سینئر وزیر حکومت ، مقامی سیاسی قیادت اور علاقہ سے تعلق رکھنے والے اوورسیز رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بیلہ محمد نگر سکول کی عمارت کی بہتری کے لیے اور سکول کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریںورنہ ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

© Copyright 2019. All right Reserved