اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

پلندری میں انڈر16ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپن شپ کا انعقاد


پلندری میں انڈر16ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپن شپ کا انعقاد
دس ٹیموں کی شرکت ، فرینڈ ز انڈرکی ٹیم نے فائنل میچ جیت لیا
پلندری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پلندری میں انڈر16ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کوٹلی پلندری کرکٹ ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ کلبوں اور پرائیویٹ سکولز ضلع سدہنوتی کی انڈر 16 پر مشتمل 10کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی جس میں سے فرینڈ ز کرکٹ کلب اور نقی شہید کرکٹ کلب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا فائنل میچ میں فرینڈ ز انڈر16کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ جیت کرانڈر16کرکٹ ٹیم ضلع سدہنوتی کاچیمپن ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی سرپرست اعلی الاقصی ویلفیر ٹرسٹ سردارتنویر اشرف تھے جبکہ فائنل میچ دیکھنے کے لئے تماشیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی تقریب کے مہمان خصوصی سردار تنویر اشرف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے فرینڈز کرکٹ کلب کی جانب شاندار کارکردگی پر سفیان حمید کو مین آف دی میچ جبکہ نقی شہید کے عبدالوہاب کو پلیر آف دی ٹورنامنٹ ، بہترین آل راونڈر فرینڈ کرکٹ کلب کے علی لیاقت شاہین اور حمزہ عمران کو ایمرجینگ پلیرقرار دیا گیافائنل میچ کے مہمان خصوصی سردار تنویر اشرف نے انڈر16 ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپن شپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہنی چاہیے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل انسانی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں نوجوان ملک و قوم کے ہیرو ہیں یہ اپنی توانائی کو بہتر طریقہ سے صرف کریں اور کھیل کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں جس قوم اور ملک کے نوجوان بیدار ہو جائیں وہاں خو شحالی ،تعمیر و ترقی اور بہتر مستقبل کے دروازے کھل جاتے ہیں اور اس قوم کو آگے بڑھنے اور ترقی سے کوئی روکا نہیں سکتا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved