اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

وزیراعظم کو ماتحت افسران کے احکامات پر نظر رکھنی چاہیے، عظیم دت


وزیراعظم کو ماتحت افسران کے احکامات پر نظر رکھنی چاہیے، عظیم دت
غلط حکم کو فور طور پر منسوخ کرنے کے احکا مات جاری کرنے چاہیے
میرپور(بیورورپورٹ) جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے مرکزی چیئرمین پبلسٹی بورڈ محمد عظیم دت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان انتظامیہ کے سربراہ ہیں انہیں اپنے ماتحت افسران کے احکامات پر نظر رکھنی چاہیے اور غلط حکم کو فور طور پر منسوخ کرنے کے احکا مات جاری کرنے چائیں جو شہریوں کے مفادات کے منافی ہوں عظیم دت نے کہا اہلیان میرپور زبردست قسم کے زلزلہ کی وجہ سے متاثر ہیں ابھی تک ان کے نقصانات کی اسسمنٹ نہیں ہوئی مکانات گرے پڑے ہیں خیمے ضرورت کے مطابق مہیا نہیں ہوئے ،سکولوں کی عمارتیں بے کار ہو چکی ہیں بڑے کمیٹی کے سربراہ کہتے ہیں کہ تمام کام مکمل ہو چکا ہے اب صرف گھروں میں منتقلی کا عمل باقی ہے یہ کس قدت جھوٹ پر مبنی بات ہے عظیم دت نے کہا مظفر آباد میں چودہویں یوم زلزلہ کے موقع پر وزیر اعظم فاروق حیدر خان نے خود بتایا ہے کہ ابھی تک تیرہ سو منصوبوں پر کام ہی شروع ہی نہیں ہوا اسی طرح متاثرین میں سے کئی کنبے ابھی تک آباد نہیں ہو سکے جب کہ مظفر آباد کے شہری گذشتہ چودہ سال سے ہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کی امداد کی رقم جو اسلام آباد منتقل کر دی گئی تھی اس کو واپس لایا جائے تو سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں لیکن اس میں بھی گھپلے بازی کی گئی ہے عظیم دت نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میر پور کے اس حکم کو منسوخ کیا جائے جو انہوں نے جاری کر کے متاثرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سولہ اکتوبر تک اپنے متاثر شدہ مکانات، دوکانات،عمارتوںاور پلازوں کی مستند انجینئرز سے استعمال کے قابل ہونے یا ہونے کی تصدیق شامل کریں ورنہ ان کے خلاف کارروائی ہو گی عظیم دت نے کہا متاثرین اور زلزلہ سے بے حال ہونے والے شہریوں کے لئے یہ سکھے شاہی اور نادر شاہی حکم ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved