جمعرات‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2019

لبریشن فرنٹ چکوٹھی کے مطالبات پورے کیے جائیں، ریاض انقلابی


لبریشن فرنٹ چکوٹھی کے مطالبات پورے کیے جائیں، ریاض انقلابی
کوٹلی،میرپور او رمظفرآباد سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان احتجاجی تحریک میں شامل ہوگئے
میرپور (نمائند ہ اوصاف) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ چکوٹھی کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں جنگ بند ی لائن کو توڑنے کی غرض سے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کا اجتماع اس بات کی دلیل ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں کے ساتھ شامل ہو کر تحریک آزاد ی کشمیر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے سابق صدر اور آزاد کشمیر کے معروف قانون دان محمد ریاض انقلابی ایڈووکیٹ نے پریس نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیئز فائر لائن کے قریب چکوٹھی میں موجود مظاہرین محب وطن کشمیر ی ہیں جن کا پوری زندگی کی جدوجہد اور ریاست جموں وکشمیر کے دونوں حصوں کو ملا نے کیلئے قربانیاں تاریخی ہیں وزیراعظم پاکستان نے مظفرآباد میں اپیل کی تھی کہ ان کی بیرون ملک سے واپسی تک جنگ بندی لائن نہ توڑی جائے چنانچہ بیرونی دورہ سے واپس آئے تو جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے چکوٹھی جا کر ریاست کے سینے پر قائم خونی لکیر کو توڑنے کا اعلان کیا اور بھمبر ، کوٹلی ،پونچھ، میرپور او رمظفرآباد سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان لبریشن فرنٹ کی احتجاجی تحریک میں شامل ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کشمیری حریت پسند یاسین ملک کی قیادت میں متحد ومنظم ہے ۔ موجود ہ حالات میں لبریشن فرنٹ واحد سیاسی پارٹی ہے ۔ جس نے عملی طور پر جنگ بندی کو پائوں تلے روندنے کا فیصلہ کیا اور اب چکوٹھی کے مقام پر ہزاروں مظاہرین دھرنا دیئے بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لبریشن فرنٹ کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لبریشن فرنٹ کے تمام قائدین خصوصاً حمید بٹ ، محمد رفیق ڈار اور دیگر کے محب وطن ہونا کسی قسم کے شک وشبہ سے بالاتر ہے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved