شہداء زلزلہ کیلئے گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں دعائیہ تقریب
شہداء زلزلہ کیلئے گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں دعائیہ تقریب
چکسواری (سپیشل رپورٹر) 8اکتوبر 2005ء کے ہولناک زلزلہ کی 14 برسی کے موقع پرگورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں دعائیہ تقریب منعقدہوئی دعائیہ تقریب میں اساتذہ اورطلبہ نے شرکت کی زلزلہ 2005ء کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکرائی گئی تقریب سے انچار ج صدر معلم اللہ دتہ بسمل اور(ر) صدر معلم حاجی اخلاق احمددانش نے خطاب کیاتقریب سے جماعت ہشتم کے طالب علم ارمان علی نے زلزلہ کے حوالے سے تقریر کی قرآن خوانی کی گئی زلزلہ 2005ء اور24ستمبر2019ء کے زلزلہ کے شہداء کی درجات کی بلندی لواحقین سے اظہارتعز یت متاثرین کی جلدبحالی اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کے لئے دعاکرائی گئی انچارج صدر معلم اللہ دتہ بسمل نے دعاکرائی۔