بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

تحریک آزادی مشکل اور نازک مرحلے پر ہے ، مفتی وسیم


تحریک آزادی مشکل اور نازک مرحلے پر ہے ، مفتی وسیم
آزادی کیلئے ایک لاکھ سے زائد کشمیری جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں
میرپور(بیورورپورٹ) چیئرمین مرکزی سنی علمائے ومشائخ کونسل مفتی محمد وسیم نے کہا کہ تحریک آزادی اس وقت مشکل اور نازک مرحلے پر ہے علماء کرام و مشائخ عظام تحریک آزادی کے ہر موڑ اور مقام پر قوم کی راہنمائی فرمائیں گے مفتی محمد وسیم رضا چیئرمین آل جموں وکشمیر سنی اتحاد کونسل آزاد کشمیر نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بدترین کر کافیو نافذ ہے اور گذشتہ دو ماہ سے جموں کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے گئے اور اس وقت بھی مجبور و محکوم قوم اقوام عالم کی راہ دیکھ رہی ہے لبیب مسلم امت کے ساتھ ساتھ یورپ اور دیگر مہذب قوم کیا کردار ادا کرتی ہیں مفتی محمد وسیم رضا نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر اور مسلم امہ کے مسائل پر انتہائی دلیرانہ موقف اختیار کیا اور سب سے اچھا خطاب کیا لیکن اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے کہ کشمیری بھائیوں کو کیسے اس کرب و ظلم سے بچایا جائے کشمیری ایک لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں اور اب پوری دنیا کو آگے بڑھ کر کشمیر میں رائے شماری کرانی چاہیے ایسے میں چکوٹھی کے قریب دیئے گئے دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور جلد ہی ہمارا ایک نمائندہ وفد دھرنے میں شرکت کرے گا اور ہم اقوام متحدہ سے گذارش کرتے ہیں کہ فورا ًمبصر مشن اور اپنے نمائندوں کو اس دھرنے میں بھیجے۔

© Copyright 2019. All right Reserved