جمعہ‬‮   29   مئی‬‮   2020
 
 

اقوام متحدہ بھارتی مظالم کیخلاف نوٹس لے ، جاوید صادق


اقوام متحدہ بھارتی مظالم کیخلاف نوٹس لے ، جاوید صادق
پاکستان کشمیر یوں کی سفارتی اور سیاسی وکالت اچھے طریقے سے نبھا رہا ہے
راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی) معروف سیاسی وسماجی رہنما سردار محمد جاوید صادق خان (ر) اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز کرفیو کے 66روز گزر گئے ، مودی کی پالیسی اندور ن خانہ نسل کشی اور آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کا مسئلہ جاری ہے ، دنیامیں امن قائم کرنے والا اور کسی بھی ملک کی ہٹ دھرمی کے خلاف فوری ایکشن لینے والے اقوام متحدہ کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے ،وادی کشمیر میں بھارتی فوج کے روپ میں ہندو انتہا پسند تنظیم "آر ایس ایس "قتل غارت میں مصروف ہے ، جہاں انہیں حکومت اور بھارتی فوج کی مکمل سپورٹ حاصل ہے ، سردار محمد جاوید صادق خان نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک اور یورپی ممالک سوائے فرضی بیانات کے آگے کوئی ایکشن نہیں لے رہے جو سمجھ سے بالاتر ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر یوں کی سفارتی اور سیاسی وکالت اچھے طریقے سے نبھا رہا ہے مگر دنیا بھی اپنا فرض ادا کرے ، انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کا وجود کس کیلئے ہے ؟اقوام متحدہ کا ادارہ کسی مقصد کیلئے بنایاگیا۔

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved