منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

مظفر آباد ، گوجرہ سیف پلازہ سے ملحقہ سیوریج لائن 2ماہ گزرنے کے باو جود مرمت نہ ہوسکی ، بلدیہ خاموش


سیوریج کا گندہ پانی مین شاہراہ پر بہنے لگا، طلباء ،خواتین کوگزرنے میں دشواری کا سامنا، کپڑے خراب ہونے لگے
بلدیہ نے کھدائی ادھوری چھوڑ دی ، ایم ایل اے حلقہ نے گوجرہ کولاوارث سمجھ رکھا ہے، وزیر اعظم نوٹس لیں،عوام علاقہ
مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)گوجرہ سیف پلازہ سے ملحقہ سیوریج لائن گزشتہ2ماہ گزرنے کے باوجود مرمت نہ ہوسکی ،سیوریج کا گندہ پانی مین شاہراہ پر بہنے لگا کھدائی ادھوری چھوڑدی گئی ہے اوربلدیہ کے اہلکار لمبی تان کرسوگئے ہیں،ہزاروں طلباء ،بزرگ،خواتین کوگزرنے میں دشواری کا سامنا،راہ گیروں کپڑے خراب ہونے لگے، گندے پانی اوربدبو کی وجہ سے بیماریاں عام ہورہی ہیں،کئی بار متعلقہ اداروں خواب غفلت سے بیدارنہ ہوسکے ،ایم ایل اے حلقہ گوجرہ کو علاقہ غیر سمجھتے ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر فی الفورسیوریج کے ادھوری کام کو شروع کروائیں بصورت دیگر سخت احتجاج کریں گے،عوام علاقہ گوجرہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کے گنجان آباد علاقہ گوجرہ سیف پلازہ سے ملحقہ سیوریج لائن گزشتہ دوماہ سے کھدائی کر کے چھوڑدی گئی ہے جس کی وجہ سے گندہ پانی مین سڑک پر بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے شہری سخت پریشان میں مبتلا ہیں متعلقہ اداروں کو پتہ ہونے کے باوجودخواب غفلت میں ہیں ایم ایل اے حلقہ نے گوجرہ کولاوارث سمجھ رکھا ہے یہاں کی عوام کونہ جانے کس جرم کی سزادی جارہی ہے،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نوٹس لیں۔

© Copyright 2019. All right Reserved