منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

علی خان چغتائی کی وفات ایک قومی سانحہ ہے، فاروق قادری


علی خان چغتائی کی وفات قومی سانحہ ہے، فاروق قادری
مظفرآباد( سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ کے چیئرمین خواجہ فاروق قادری نے کہا کہ علی خان چغتائی کی وفات ایک قومی سانحہ ہے ۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔ علی خان چغتائی نے جہلم ویلی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیے۔ ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان کی وفات سے مسلم کانفرنس ایک مخلص لیڈر سے محروم ہوگئی ہے ۔ ان خیالات کا اٖظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

© Copyright 2019. All right Reserved