منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

مظفر آباد ، حلقہ چار کھاوڑہ کپہ بٹ کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ، احتجاج کی دھمکی


بوائز سکول نصف صدی سے مڈ ل ،ہائی کا درجہ نہ مل سکا، علاقہ کی واحد ڈسپنسری میں بنیادی طبی سہولیات کا فقدان
واٹر سپلائی سکیم نہ ہونے سے خواتین میلوں پیدل چل کر پانی لانے پر مجبور ،لنک روڈ کپہ بٹ تا حال پختہ نہ ہو سکی
مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)حلقہ چار کھاوڑہ کپہ بٹ کے عوام بنیادی سہولیات کے فقدان پر احتجاجی کی دھمکی دیدی۔جدید دور میں بھی کپہ بٹ کے عوام پتھر کی زندگی گزارنے پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق حلقہ چار کھاوڑہ کپہ بٹ کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم۔گائوں کے واحد بوائز سکول عرصہ نصف صدی سے مڈل ہی ہے،ہائی کا درجہ نہ مل سکا۔علاقہ کی واحد ڈسپنسری جو کہ نا ہونے کے برابر،واٹر سپلائی سکیم نہ ہونے کی وجہ سے خواتین میلوں سے پیدل چل کر پانی لانے پر مجبور ہیں۔لنک روڈ کپہ بٹ گلی تا چھپر نہاڑ ڈنہ مغلاں روڈ تاحال پختہ نہ ہو سکی۔منظور شدہ سڑکات پختہ ہو چکی ہیں عوام علاقہ نے صحافیوں کو بتایا کہ کپہ بٹ گائوں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔اس طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ان ناانصافی کے خلاف عوام علاقہ کپہ بٹ،صداقت حسین مغل،صدام احمد مغل ومغل برادری نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مسائل کی طرف توجہ نہ دی گئی تو شدید احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہو گی۔

© Copyright 2019. All right Reserved