منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

علی خان چغتائی عوام دوست شخصیت تھے ، فرحاد


علی خان چغتائی عوام دوست شخصیت تھے ، فرحاد
حلقہ کے اندرعوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا
مظفرآباد(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما فرحاد مغل نے سابق وزیرحکومت اور بزرگ سیاسی رہنما علی خان چغتا ئی کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ علی خان چغتائی آزادکشمیربھر سمیت جہلم ویلی کی ہردلعزیز عوام دوست شخصیت تھے ۔ علی خان چغتائی کی وفات سے سیاست میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔ ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھی جائے گی۔علی خان چغتائی نے جہلم ویلی میں تعمیر وترقی کے ریکارڈ کام کروائے تھے ۔ انہوں نے حلقہ کے اندرعوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے وہ حکومت میں تھے یا اپوزیشن میں مگر اپنے حلقے کی عوام کے مسائل کے حل لے لیے دن رات محنت کی ۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

© Copyright 2019. All right Reserved