جمعہ‬‮   29   مئی‬‮   2020
 
 

سردار خالق کی وفات سے خلا پر نہیں ہوگا ، مقر ر ین


سردار خالق کی وفات سے خلا پر نہیں ہوگا ، مقر ر ین
مرحوم شریف النفس اور عوامی خدمت کرنے کے جذبے سے سرشار تھے
راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی)پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی راولاکوٹ کے سابق چیئرمین سردا ر محمد خالق خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے انہیں آبائی قبرستان چھوٹا گلہ (کوپرا) میں سپرد خاک کردیاگیا ، قبل ازیں ان کی نماز جنازہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکو ل چھوٹا گلہ کے گرائونڈ میں ادا کی گئی ، آزادکشمیر کے ممتاز عالم دین سید شبیر احمد شاہ نے نما ز جنازہ کی امامت کی ، نماز جنازہ میں چھوٹا گلہ ، راولاکوٹ ، کھائی گلہ ، بنجونسہ ، علی سوجل ، دھمنی ، دریک ، چہڑھ ، تراڑ ، متیالیمیرہ ، کھڑک ، ہورنہ میرہ ، پوٹھی مکوالاں ، پڑاٹ اور دیگر مقامات سے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایک تعز یتی ریفرنس بھی ہوا جس سے سابق صدر ریاست ، سابق وزیراعظم الحاج سردار محمد یعقوب خان، سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد ، پروفیسر ڈاکٹر اسلم ظفر ، (ر) صوبیدار محمد سوار خان ، سردار محمد سعید ایڈووکیٹ ، اور دیگر زعماء نے خطاب کیا ، ان تمام زعماء نے سردار محمد خالق خان نے سیاسی سماجی عوامی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بے وقت موت سے جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی اگر چہ ممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے ، وہ ایک شریف النفس اور عوامی خدمت کرنے کے جذبے سے سرشار تھے ۔ان کی موت سے کوئی ایک گائوں یا قبیلہ متاثر نہیں ہوا ہے بلکہ پونچھ ڈویژ ن کے عوام متاثر ہوئے ہیں وہ ایک جاندار سیاسی کارکن تھے ، کسی بھی سیاسی کارکن کی بے وقت موت سے جو نقصان ہوتا ہے وہ پورے علاقے اور پوری قوم کا ہوتا ہے ۔

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved