منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

باغ ، شہدائے زلزلہ کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد


باغ ، شہدائے زلزلہ کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد
باغ(نمائندہ خصوصی)شہدائے زلزلہ 2005کے لیے دی اکیڈمیہ ہائرسیکنڈری سکول میں قرآن خوانی اوع دعائیہ تقریب کا انعقاد معز ز ین علاقہ انجمن تاجران ،صحافیوں اساتذہ کرام،اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد میں شرکت مقرر ین نے شہدائے کو خراج عقیدت پیش کیا مقررین نے زلزلہ 2005 کی تباہ کاریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی انجمن تاجران ہاڑی گہل کے صدرراجہ قمرالزماں ،پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ مقصود حسین،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ڈیفنس ٹریننگ اور آفات سماوی سے نبروآزما ہونے سے متعلق ضروری تربیت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ زلزلہ 2005 میں سکول کے طلبہ وطالبات اور اساتذہ کی شہادتوں کی تعداد بہت زیادہ تھی تقریب سے قبل سکول کے طلبہ کی کثیر تعداد نے قرآن خوانی کی بعدا ازاں مولانا نعیم اسلم نے شہداء کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved