منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

قمرالزمان آزاد کشمیر کے عوام کے مسلمہ لیڈر ہیں ، ڈاکٹر اسلم


قمرالزمان آزاد کشمیر کے عوام کے مسلمہ لیڈر ہیں ، ڈاکٹر اسلم
شیر باغ کے خلاف من گھڑت بیان بازی برداشت نہیں کی جائے گی
باغ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ وسطی باغ کے نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا ہے کہ کرنل ضمیرسردارقمرالزمان کے خلاف بیان بازی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں کل تک وہ ان منتیں کر کے تقرریاں کرواتے تھے آج وہ قمرالزمان کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں اگر انہوں نے بے ہودہ گفتگو بند نہ کی تو پیپلز پارٹی کے کارکنان ان کا باغ میں داخلہ بند کر دیں گے کرنل ضمیر اپنی حدکے اندر رہ کر بیان بازی کریں شیر باغ سردار قمرالزمان کے خلاف من گھڑت بیان بازی برداشت نہیں کی جائے گی سردار قمرالزمان کے خلاف بیان بازی آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے اپنا سیاسی قدکاٹھ بڑھانے کے لیے شیر باغ کا نام استعمال کرنے والے اپنی حدود میں رہیں باغ میں سردار قمرالزمان خان نے جو کام کیے وہ 70سالوں میں کوئی نہیں کرسکا کرنل ضمیر کو اپنے الیکشن کا رزلٹ یاد رکھنا چائیے جند سو ووٹ لینے والے خود کو تیس مار خان سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ وسطی باغ کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے سردار ایاز بیگ،سردار عبدالقیوم چغتائی ،انوار چغتائی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ شیر باغ سردار قمرالزمان خان آزاد کشمیر کے عوام کے مسلمہ لیڈر ہیں جنہوں نے باغ کو پہچان دی باغ میں یونیورسٹی ،کالجز،کالج آف ایجوکیشن،بی ڈی اے،ہسپتال اور دیگر سینکڑوں منصوبے سردار قمرالزمان ہی کی وجہ سے قائم ہوئے آج پی ٹی آئی کی بساکھیوں کے سہارے احتساب کی باتیں کرنے والے یہ شوق اس سے پہلے بھی پورا کر چکے ہیں پاکستان میں قومی قیادت کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر اقتدار حاصل کرنے والے آزاد کشمیر میں اس طرح کا کھیل نہیں کھیل سکتے باغ سمیت پورے آزاد کشمیر کے عوام سردار قمرالزمان کی پشت پر ہیں اور انہیں اپنا لیڈر مانتے ہیں ۔

© Copyright 2019. All right Reserved