منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

14اکتوبر کومظفرآباد میں انقلاب کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی،این ایس ایف


14اکتوبر کومظفرآباد میں انقلاب کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی،این ایس ایف
مظفرآباد( سٹی رپورٹر) جموں وکشمیر این ایس ایف 14اکتوبر کومظفرآباد میں ''انقلاب کشمیر کانفرنس ''کا انعقاد کرے گی اور اس سے قبل ڈگری کالج گرائونڈ سے احتجاجی ریلی کا آغاز کیا جائے گا۔ اس حوالے سے این ایس ایف کی تیاریاں جاری ہیں مظفرآباد کے تمام تعلیمی اداروں اور نیلم وجہلم ویلی سے کارکنان کے قافلے ریلی میں شرکت کریں گے ۔ این خیالات کا اظہار گزشتہ روز جموں وکشمیر این ایس ایف کے مرکزی نائب صدر مروت راٹھور ،ضلعی صدر فیصل راٹھور،ضلعی آرگنائزر عادل اعوان اور دیگر نے چہلہ اور یونی ورسٹی یونٹ کے زیرانتظام کارنرمیٹنگ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ انقلاب کشمیر کانفرنس کا مقصد کشمیر میں جاری ریاستی جبر اور اس پر پورے برصغیر کی حکمران اشرافیہ کے زہریلہ پرو پیگنڈا کو نہ صرف بے نقاب کرنا ہے بلدیہ کشمیر پر این ایس ایف کی طرف سے مکمل حل پیش کرنا ہے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved