جمعہ‬‮   29   مئی‬‮   2020
 
 

تقسیم کشمیر کے کسی فارمولے کو نہیں مانتے ، قیوم افسر


تقسیم کشمیر کے کسی فارمولے کو نہیں مانتے ، قیوم افسر
پونچھ کے غیور عوام ہزاروں کی تعداد میں جہاد کشمیر کانفرنس میں شرکت کرینگے
راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) اکتوبر کو ضلع پونچھ کے غیور باغیرت عوام ہزاروں کی تعداد میں جہاد کشمیر کا عزم کریں گے اور ملت اسلامیہ کے قائد سراج الحق کا شاندار استقبال کریں گے کشمیریوں نے نہ پہلے تقسیم کے فارمولے کو مانا تھا نہ اب مانیں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے نائب امیر سردار قیوم افسر نے جماعت اسلامی یوتھ پونچھ اسلامی جمیعت طلبہ راولاکوٹ کے زیر اہتمام آزادی کشمیر روڈ کارواں کے دوران مجاہد آباد پاک گلی پانیولہ اور دیگر مقامات پہ استقبالیہ پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان پروگرامات سے جماعت اسلامی یوتھ پونچھ ڈوثرون کے صدر سردار انور جماعت اسلامی یوتھ پونچھ کے صدر سردار اکمل حفیظ ناظم اسلامی جمیعت طلبہ راولاکوٹ عدنان زبیر جماعت اسلامی یوتھ حلقہ 4 کے صدر سردار علی ممتاز جماعت اسلامی یوتھ راولاکوٹ سٹی کے صدر عرفان قذافی انجمن تاجران مجاہد آباد کے صدر سردار فیاض صابر انجمن تاجران پاک گلی کے صدر شمشاد کیانی انجمن تاجران پانیولہ کے صدر فیصل طفیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا سردار قیوم افسر نے کہا کہ کہ آج 66روز سے کشمیر کی ماں بہن بیٹی اور ھمارے بزرگ نوجوان پابند سلاسل ہیں خوراک اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث موت کو گلے لگانے پہ مجبور ھیں انہوں نیکہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر سے نہ پہلے غفلت برتی نہ اب برتے گی جماعت اسلامی نے اس تحریک میں اپنی لیڈر شپ کی قربانی دی جماعت اسلامی کے پھول جیسے نوجوانوں نے اپنا گرم گرم لہو پیش کیا انہوں نےکہا کہ جماعت اسلامی کا ایک ایک کارکن کٹ مرنے کو تیار ہے لیکن تقسیم کشمیر کے کسی فارمولے کو نہیں مانتا شہدا کے لہو سے غداری کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved