جمعہ‬‮   29   مئی‬‮   2020
 
 

آزادی مارچ کامیابی سے ہمکنا ر ہو گا ،حبیب اللہ


آزادی مارچ کامیابی سے ہمکنا ر ہو گا ،حبیب اللہ
کشمیری آزادی کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں کریں گے
باغ (تحصیل رپورٹر)انجمن تاجران ڈسٹرکٹ باغ کے رہنما حبیب اللہ بٹ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کامیابی سے ہمکنا ر ہو گا اور ہزاروں لوگ چکوٹھی کی جانب مارچ کرینگے ۔ بھارت اس مارچ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے ۔ مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں ۔ کشمیری آزادی کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں کرینگے ۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی مدد کے لیے آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام کو ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایک وزیر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو پھانسی دینے کا جو اعلان کیا ہے وہ قابل مذمت ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کو اس وزیر کو فوری طور پر ہٹا دینا چاہیے ۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے حکومت بنائی تھی جو کہ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بیرون ملک کے کامیاب دورے کر کے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا۔

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved