منگل‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2019

کشمیر کی آزادی کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، انیس الرحمن


کشمیر کی آزادی کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، انیس الرحمن
تحریک آزادی کیلئے نکلنے والے قافلے کوہم سلام عقیدت پیش کرتے ہیں
حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپوٹرر) تحریک آزادی کشمیر کیلئے نکلنے والے قافلے کوہم سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ایسے غیرت مند عوام جب بیدار ہو جائیں تو انھیں کوئی طاقت نہیں روک سکتی اگر ہماری پاک فوج ہمت کرے تو انڈیاکے کڑاکے نکل جائیں اس وقت بیس کیمپ کی نادان حکومت کو ان غیور مجاہد ین کا ساتھ دینا چاہیے ہم حویلی کی طرف سے ان شاہینوں کو مبارکباد دیتے ہیں بلکہ حویلی کے عوامی محاز آ زادی کشمیر کمیٹی سے گزارش کروں گا کہ وہ یہاں سے ایک قافلہ ترتیب دیں جو ان لوگوں کے ساتھ پہچیں یہ وقت ہے عملی طور پہ آگے نکلنے کا ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان سنی تحریک حو یلی انیس الرحمن صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا ہم کہ دن رات رو رو کے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی ازادی کی دعا کرتے ہیں اللہ پاک جلد کامیابی عطا فرمائے۔

© Copyright 2019. All right Reserved