بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

کوٹ جیمل ، موٹرسائیکل اور سکول بس میں تصادم ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق


ڈونگی پٹرول پمپ کے نزدیک موٹرسائیکل بس سے ٹکرا گیا جس میں دونوں سوار شدید زخمی ہو گئے
گجرات ریفر کیا گیاجہاں جابر دم توڑ گیا ،دوسرا شدیدزخمی ہے،پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار ،بس ضبط کر لی

برنالہ (تحصیل رپورٹر ) پٹرول پمپ کوٹ جیمل کے قریب موٹرسائیکل اور سکول بس میں خوفناک تصادم ،موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گجرات ریفر کیا گیا جہاں جابر ولد محمد انور ساکن چنیاڑہ (موجودہ برہملہ ) خالق حقیقی سے جا ملا۔برنالہ کوٹ جیمل روڈ پر ڈونگی کے قریب پی ایس او پٹرول پمپ کے نزدیک موٹر سائیکل سکول بس سے ٹکرا گیا جس میں دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس میں MDS پڈھاڑ شفٹ کیا گیا۔جہاں سے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں گجرات ریفر کر دیا گیا۔جہاں جابر ولد محمد انور دم توڑ گیا جبکہ دوسرا نوجوان بھی شدید زخمی ہے۔پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی کو بھی ضبط کر لیا ہے۔اس المناک حادثے کی خبر پورے علاقے میں جنگل کی آگ طرح پھیل گئی۔
تصادم

© Copyright 2019. All right Reserved