بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

بھارت بالآخر کامیاب، فرانس نے پہلا رافیل طیارہ سپرد کر دیا


دو
بھارت بالآخر کامیاب، فرانس نے پہلا رافیل طیارہ سپرد کر دیا
خریداری کامقصددفاع ہے جارحیت نہیں،36طیارے حاصل کرینگے، راجناتھ

پیرس/ نئی دہلی(نیوزایجنسیاں)فرانس نے 36 رافیل جنگی طیاروں میں سے ایک طیارہ بھارت کے حوالے کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فرانسیسی شہر بورڈوکس کی ائیر بیس پر پہلا رافیل طیارہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ طیاروں کی خریداری دفاعی مقاصد کا حصہ ہے، کسی کے خلاف جارحیت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فروری 2021 تک 18 اور اپریل یا مئی 2022 تک پورے 36 رافیل جنگی طیارے بھارت کے حوالے کر دیے جائیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے فرانس سے 2016 میں 59 ہزار کروڑ روپے کے 36 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فرانس سے 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے تاکہ بھارتی فضائیہ کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل طیارے دستیاب ہوسکیں تاہم بھارت کی اپوزیشن جماعتیں اس ڈیل میں بدعنوانی کا الزام عائد کرتی ہیں۔
رافیل طیارہ

© Copyright 2019. All right Reserved