بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

اسرائیلی وزیر کی قیادت میں سینکڑوں یہودیوں کا مسجد الاقصی پر دھاوا


دو
اسرائیلی وزیر کی قیادت میں سینکڑوں یہودیوں کا مسجد الاقصی پر دھاوا
دراندازیوں کا مقصد مسجد کی آزادی کو نقصان پہنچاناہے،نائب سیکرٹری مذہبی امور

بیت المقدس(نیوزایجنسی)مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں یہودی آبادکاروں نے مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا ہے۔اسرائیلی وزیر زراعت یوری ایریل دھاوا بولنے والے یہودی بلوائیوں کی قیادت کررہے تھے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہودی آبادکار یہود کا مقدس دن یوم کپور منانے کیلئے مسجد الاقصی کے احاطے میں گھس آئے تھے۔سوموار اور منگل کی درمیانی شب بھی ہزاروں یہودی آبادکار مسجد الاقصی کے احاطے میں واقع دیوار گریہ کے ساتھ دیوار البراق کے صحن میں گھس آئے تھے۔انہوں نے یہ حرکت یوم کپور کی مذہبی عبادات سے پہلے کی تھی۔اس موقع پر اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے گردونواح کی فلسطینی آبادی کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی تھی۔فلسطین کی وزارتِ اوقاف اور مذہبی امور کے نائب سیکریٹری حسام ابوالرب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان دراندازیوں کا مقصد مسجد الاقصی کی آزادی کو نقصان پہنچانا ہے۔
مسجد الاقصی

© Copyright 2019. All right Reserved