بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

سردار عتیق احمدخان


مرحوم نے ہر موقع پر مسلم کانفرنس اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کا ساتھ دیا،وہ نظریاتی کانفرنسی تھے
حلقے کے عوام کی بھرپور خدمت اور ترجمانی کی اور تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا ، تعزیتی اجلاس سے خطاب
مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے کہ سابق وزیر علی خان چغتائی کی وفات سے آزادکشمیر کی سیاست میں ایک باکردار نظریاتی شخصیت کی کمی ہوگئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شام علی خان چغتائی کی تدفین کے بعد مسلم کانفرنس کے ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ،سینئر پارلیمنٹیرین اور ممبر قانون سازاسمبلی ملک محمد نواز،سردار صغیر چغتائی،پونچھ ڈویژن کے صدر میجر ریٹائرڈ نصراللہ خان ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید ،مظفرآباد ڈویژن کے صدر میر عتیق الرحمان ،ضلع ہٹیاں کے صدر عنصر پیرزادہ ،مظفرآباد ڈویژن کے سیکرٹرل جنرل خواجہ محمد شفیق،مسلم کانفرنس سفارتی امور کے چیئرمین سردار عفان علی خان ،مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما سردار عابد رزاق ڈاکٹرعابد عباسی اور دیگر نے شرکت کے ۔تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ علی خان چغتائی نظریہ تکمیل پاکستان کے لیے تمام عمر جدوجہد کرتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ علی خان چغتائی نے ہر موقع پر مسلم کانفرنس اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کا ساتھ دیا۔ وہ نظریاتی طور پر سچے اور پکے مسلم کانفرنسی تھے اور کسی لالچ اور دبائو میں نہیں آتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنے حلقے کے عوام کی بھرپور خدمت اور ترجمانی کی اور تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔ سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ علی خان چغتائی کی وفات سے آزادکشمیر کی سیاست میں خلا پیدا ہوا ہے ۔سیاسی کارکنوں کو ایسے ہی نظریاتی اور باوقار سیاسی رہنمائوں کی تقلید کرنی چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعاکی اوران کے بیٹے اور سابق وزیر دیوان علی خان چغتائی سے دلی تعزیت کی اور توقع کی کہ وہ مرحوم ولد کا مشن جاری رکھیں گے۔مرحوم علی خان چغتائی مسلم کانفرنس کے ایک سینئر رہنما اور سابق وزیر تھے جنہوں جماعت کو مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے ۔مرحوم نے بحیثیت وزیر حکومت ریاست کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیے
علی خان چغتائی

© Copyright 2019. All right Reserved