بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

ایل اے تین ضمنی الیکشن ، موجودہ اسمبلی میں تیسرا ضمنی اانتخاب


ایل اے تین ضمنی الیکشن ، موجودہ اسمبلی میں تیسرا ضمنی انتخاب
نشت ن لیگ کے چوہدری محمد سعید کی نا اہلی کے بعد خالی ہو ئی ہے
مظفرآباد( تنویر ا حمد تنولی/نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے وزیرحکومت وممبرا سمبلی حلقہ میرپور شہر چوہدری محمد سعید کی توہین عدالت کیس میں 5سال کے لیے نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کر دیاگیا ۔ موجودہ اسمبلی میں تیسرا ضمنی الیکشن ہوگا۔ حلقہ ایل اے 18سدھنوتی 2سے مسلم لیگ ن کے سردار خان بہادر خان کی وفات کے بعد ہونے والے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کے ہی سردار عامر الطاف خان نے 20821ووٹ لے کر پی پی پی کے سردار غلام صادق خان کو شکست دی ۔ سردار غلام صادق خان 17731ووٹ حاصل کر سکے جبکہ اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے سردار سوارخان 3121ووٹ ہی حاصل کر سکے۔ رپورٹ کے مطابق دوسرا ضمنی الیکشن سدھنوتی تھری ایل اے 19میں جے کے پی پی کے سردار خالد ابراہیم کی وفات کے بعد ہوا۔ جس میں مرحوم کے فرزند سردار حسن ابراہیم خان 17590ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔انہوں نے سابق صدر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کو شکست دی۔ جنہوں نے 16716ووٹ حاصل کیے جبکہ حکمران جماعت کے سردار طاہر انور 20255ووٹ حاصل کر سکے۔ رپورٹ کے مطابق 2016میں میرپور شہر کے حلقہ سے نااہل ہونے والے حکومتی ممبر اسمبلی چوہدری محمد سعید نے 19514ووٹ لے کر پی ٹی آئی آزادکشمیر کے سربراہ وسابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو شکست دی تھی ۔ جنہوں نے 16397ووٹ حاصل کیے۔ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے 24نومبر کو ضمنی الیکشن کرانے کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں بیرسٹر سلطان محمود پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ دوسری پارٹیوں کی جانب سے امیدواروں پر مشاورت جاری ہے ۔ میرپور شہر حالیہ زلزلہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے لوگوں کی زیادہ دلچسپی اپنے مسائل پر ہے۔
ضمنی انتخاب

© Copyright 2019. All right Reserved