بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

منشیات سمگلنگ کیس،رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اکتوبر تک توسیع



منشیات سمگلنگ کیس،رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اکتوبر تک توسیع
مدعی عزیز اللہ طلب، فوٹیجز محفوظ کرلی گئی ہیں ، تمام اسٹوری جھوٹی ہے، وکیل اعظم نذیر تارڑ کے دلائل
لاہور(نیوز ایجنسی ) لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت نے رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اکتوبر تک توسیع کردی جب کہ رانا ثنااللہ منشیات کیس کے مدعی عزیز اللہ عدالت میں طلب کرلیا، رانا ثنا کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے اپنے دلائل میں کہا کہ فوٹیجز محفوظ کرلی گئی ہیں اور ہمارا اندیشہ ختم ہوگیا ہے، بیگ نکالنے اور منشیات برآمد کرنے کی تمام اسٹوری جھوٹی ہے، پراسیکیوٹر اینٹی نارکوٹکس اور رانا ثنا اللہ کے وکلا کے درمیان تلخ کلامی، اعظم نذیر نے کہا کہ آپ الفاظ کا استعمال ٹھیک انداز سے کریں، آپ ریاست کی نمائندگی کر رہے ہیں یہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ہے، سیف سٹی لیبارٹری میں ہم گئے اور فوٹیج بھی دیکھ لی ہے، جو سی سی ٹی فوٹیج ہم نے دیکھی اس میں ملزم نظر نہیں آ رہااے این ایف کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر ڈیٹا محفوظ ہوگیا، ،3 بجکربیس منٹ پر گرفتار کیا گیا۔ بدھ کو لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں اے این ایف حکام نے لیگی رہنما کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔دورانِ سماعت رانا ثنا کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے اپنے دلائل میں کہا کہ فوٹیجز محفوظ کرلی گئی ہیں اور ہمارا اندیشہ ختم ہوگیا ہے، بیگ نکالنے اور منشیات برآمد کرنے کی تمام اسٹوری جھوٹی ہے
رانا ثنااللہ

© Copyright 2019. All right Reserved