بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

زلزلہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکارنہر اپرجہلم کی غیر معیاری مرمت شروع


دو
زلزلہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکارنہر اپرجہلم کی غیر معیاری مرمت شروع
پُشتوں کو پختہ کیے بغیر نہر چلانے کامنصوبہ،عوام میں تشویش ،حکومت سے نوٹس کامطالبہ
میرپور (ارشد محمود بٹ) زلزلے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی نہر اپر جہلم کی غیر معیاری مرمت شروع ، پُشتوں کو پختہ کیے بغیر نہر چلانے کا منصوبہ تیار ، عوام میں تشویش کی لہر ، حکومت آزادکشمیر سے فوری نوٹس لینے مطالبہ۔تفصیل کے مطابق میرپور میں 24 ستمبر کے زلزلے کے نتیجے میں نہر اپرجہلم بری طرح متاثر ہوئی تھی جس کو حکومت پنجاب نے مرمت کرنا تھا جس کا آغاز کر دیا گیاہے لیکن جلد بازی میں انتہائی غیر معیاری طریقے سے نہر کی مرمت کی جارہی ہے جو کہ پانی کے بہاؤ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتی اور اس حالت میں پانی کھولنے سے قریب کی آبادی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عوام علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نہر کی مکمل پختگی تک کسی بھی صورت نہر میں پانی کھولنے کی اجازت نہ دی جائے۔
نہر اپرجہلم

© Copyright 2019. All right Reserved