بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

وزیر اعظم کی جسٹس اظہر سلیم کے گھر آمد ، ان کے والد کی وفات پر افسوس


وزیر اعظم کی جسٹس اظہر سلیم کے گھر آمد ، ان کے والد کی وفات پر افسوس
سردار سلیم خان ممتاز ماہر تعلیم انتہائی شفیق اور اعلیٰ خوبیوں کے حامل انسان تھے، فاروق حید ر
باغ(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حید ر خان نے کہا ہے کہ سردار محمد سلیم خان مرحوم ممتاز ماہر تعلیم انتہائی شفیق ،ہمدرد ،زیرک اور اعلیٰ خوبیوں کے حامل انسان تھے ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہو سکتا ان کی خدمات نہ صرف اہل باغ کے لوگوں کے لیے تھیں وہ ریاست بھر کے لوگوں نے سے تعلیم کے شعبہ میں ان کی خدمات سے مستفید ہوئے ہیںایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کی تعلیم کے شعبہ میں خدمات ریاست بھر کے لوگوں کے لیے تھیں اللہ پاک ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور ان کے تمام پسماندگان اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ کے جسٹس اظہر سلیم بابر کے والد سردار محمد سلیم خان کی وفات پر ان کے گھر بنی پساری باغ میں جاکر تعزیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار گیلانی،وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان،علامہ مفتی کفایت حسین نقوی،ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی،ایس پی باغ ساجد عمران،کے علاوہ سیاسی سماجی وکلاء کے دیگر انتظامیہ کے آفیسران بھی موجود تھے انہوں نے مرھوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

فاروق حید ر

© Copyright 2019. All right Reserved