بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

چوہدری محمد یاسین ن


میرپور اور کھڑی میں 30ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور 6ہزار سے زائد گھر اور سینکڑوں تجارتی مراکز کی حالت انتہائی خراب ہے
جو گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ، انکو 30لاکھ اور جزوی نقصان والے مکانوں کو دس لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے ، متاثرین سے گفتگو
میرپور(نامہ نگار، پ ر)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کو ملنے والا پیکج اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے وفاقی حکومت اور آزاد حکومت متاثرین کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ جات ادا کریں وہ آج یہاں کھڑی. جاتلاں،پلمنڈا،ساہنگ،سمیت زلزلہ سے متاثرہ مختلف علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین سے گفتگو کر رہے تھے ، اس موقع پر سابق معاون خصوصی چودھری محمد اشرف اور پیپلزپارٹی ضلع میرپور کے صدر چودھری قاسم مجید کے علاوہ پیپلزپارٹی کے عہدیداران کی بڑی تعداد اپوزیشن لیڈر چودھری محمد یٰسین کے ہمراہ تھی۔ چودھری محمدیٰسین نے کہا کہ میرپور اور کھڑی میں 30ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور 6ہزار سے زائد گھر اور سینکڑوں تجارتی مراکز کی حالت انتہائی خراب ہے بعض بظاہر درست حالت میں نظر آنے والی عمارات بنیادوں سے کھوکھلی ہو چکی ہیں ،حکومت ماہرین سے ان تمام تجارتی مراکز کا مکمل سروے کروائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ، انکو 30لاکھ اور جزوی نقصان والے مکانوں کو دس لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے ،تجارتی مراکز کی تعمیر کے لیئے معقول معاوضہ جات دینے کے ساتھ ساتھ انکو پانچھ سال کے لئے انکم ٹیکس کی چھوٹ دی جانے شہدا کے خاندانوں کو کم از کم 20 لاکھ روپے کی امداد دی جانے اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ روڈز انفراسٹرکچر کی تعمیر وفاقی حکومت این ایچ اے کے ذریعے کروائی  جائے اور آئندہ سے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ تمام تعمیرات زلزلہ پروف بنائی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی زلزلہ متاثرین کے نقصانات اور انکے دکھ دزد میں برابر کی شریک ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلح افواج پاکستان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے پہلے روز سے ہی متاثرین کی بھرپور مدد کی بعد ازاں کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری طیب نے قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین کو زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں دیئے جانے والے ریلیف پر بریف کیا ۔چودھری محمدیٰسین نے کہا کہ میرپور کے عوام نے ہمیشہ دوسروں کے دکھ درد میں فراخدالانہ طور پر امداد کی ہے۔
یا سین

© Copyright 2019. All right Reserved