جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2019

ریڈ کریسنٹ کے امدادی ٹرک کو آزاد پتن سےچھین لیاگیا


ریڈ کریسنٹ کے امدادی ٹرک کو آزاد پتن سےچھین لیاگیا
ڈرائیور سمیت 3اہلکار بھی یرغمال بنا لئے ، پولیس نے ٹرک سہالہ سے برآمد کرلیا
مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر برانچ کا امدادی سامان لے کر میرپور جانے والے ٹرک کو آزاد پتن کے مقام سے گن پوائنٹ پرچھین کرلیا گیا جبکہ ٹرک میں سوار ڈرائیور سمیت 3اہلکار بھی یرغمال بنا لئے گئے ۔ ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر کے امدادی ٹرک کے اغوا میں ریڈ کریسنٹ اسلام آباد آفس کا ایک گروہ ملوث نکلا۔ پولیس نے اغوا ہونے والا ٹرک سہالہ سے برآمد کرلیاجبکہ ریڈ کریسنٹ اسلام آباد آفس کا ڈپٹی ڈائریکٹر امین ٹرک واگزار کرانے کے لئے پولیس پر دبائو ڈالتا رہالیکن ایس ایچ او سہالہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی طرف سے فوری نوٹس لئے جانے کے بعد آزاد پتن پولیس نے ٹرک کے اغوا میں ملوث 5افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ آزاد کشمیر پولیس نے گن پوائنٹ پر ٹرک اور 3افراد کے اغوا کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کی ۔ آزاد کشمیر پولیس کو ایف آئی آر کے اندراج میں دبائو کا سامنا ہے اور پولیس کو ایف آئی آر کے اندراج سے روکا جارہا ہے ۔ خصوصی رپورٹ کے مطابق ریڈکریسنٹ آزاد کشمیر برانچ نے اپنی مدد آپ کے تحت میرپور کے زلزلہ متاثرین کے لئے ادویات اور دیگر ضروری اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ایک ٹرک میرپور روانہ کیا جسے ایک لینٹ افسر کی ایما پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے روک لیا جب انہیں ہائیکورٹ کا حکم نامہ دکھایا گیا تو موصوف ٹھنڈے پڑ گئے ۔ ریڈ کریسنٹ کا امدادی سامان لے کر ٹرک جب آزاد پتن پہنچا تو نامعلوم افراد نے ٹرک کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا گیا اور ٹرک میں موجود 3افراد کو بھی کیری ڈبے میں اغوا کرکے اسلام آباد لے گئے اور 3افراد کو ایک مقامی ہوٹل میں بند کردیا۔ مقامی ہوٹل سے فرار ہوکر یرغمال آزاد پتن پولیس چوکی پر پہنچے اور اغوا کی درخواست دی جس پر آزاد پتن پولیس نے ریڈ کریسنٹ کا اغوا ہونے والا ٹرک سہالہ کے مقام پر رکوا لیا۔ اسلام آباد پولیس کی مدد سے ٹرک سہالہ کے مقام سے برآمد کرایا گیا۔ جس کے بعد ریڈ کریسنٹ سٹیٹ برانچ کی طرف سے اعلیٰ سطحی رابطے کئے گئے لیکن موثر کارروائی نہ ہوسکی۔
ٹریک چھین لیا

© Copyright 2019. All right Reserved