بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

ڈڈیا ل ، خود ساختہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ، من مانے ریٹ مقرر


ڈڈیا ل ، خود ساختہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ، من مانے ریٹ مقرر
دوکاندار لوٹ مار میں مصروف ،پرائس کنٹرول کمیٹی کئی ماہ سے غائب ،عوام سراپا احتجاج
ڈڈیا ل ( ظہیر چوہدری سے)خود ساختہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی۔من مانے ریٹ مقرر ،قوت خرید جواب دے گئی عوام لٹنے لگے ۔پرائس کنٹرول کمیٹی کئی ماہ سے غائب عوام سراپا احتجاج ۔رپورٹ کے مطابق تحصیل ڈڈیال عرصہ دراز سے پرائس کنٹرول کمٹی غائب ہونے کی وجہ سے خود ساختہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ۔من مانے ریٹ آٹا ،سبزی،دال ،فروٹ و دیگر اشیاء خور د و نوش قیمت خرید سے باہر ہوگئی ہیں ۔اکثر شہر کی بڑی دوکانوں ،سبزی منڈیوں اور مرغے کی دکانوں پر یا تو ریٹ لسٹیں نسب ہی نہیں ہیں اور اگر کسی جہاں ریٹ لسٹیں نظر بھی آتی ہیں وہ بہت پرانی اور اتنی مدھم لکھائی میں نصب کی جاتیں ہیں جن کو نام کی لسٹ کہا جاسکتا ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہانتظامیہ ڈڈیال اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے چیک اینڈ بیلنس کا نطام بہتر سے بہتر کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے
ریٹ لسٹ

© Copyright 2019. All right Reserved