بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

ڈینگی وائرس کیخلاف مہم‘محکمہ صحت نے اقدامات تیز کردئیے


دو
ڈینگی وائرس کیخلاف مہم‘محکمہ صحت نے اقدامات تیز کردئیے
محکمہ زراعت و امور حیوانات کے تعاون سے فوگنگ ‘پاور‘ فوکل سپر ے جاری

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) ڈینگی وائرس کیخلاف مہم‘محکمہ صحت عامہ کے ڈینگی کنٹرول سکواڈ نے اقدامات مزید تیز کردئیے۔ محکمہ زراعت و امور حیوانات کے تعاون سے شہر میں فوگنگ سپرے ‘پاور سپرے اور فوکل سپر ے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈی جی محکمہ صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب حسین کی ہدایت پرڈینگی کنٹرول سکواڈموثر اقدامات اٹھارہاہے ۔بلدیہ انتظامیہ صفائی مہم میں شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور اے ڈی سی مظفرآباد ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے محکمہ صحت عامہ کی جانب سے کئے گئے فوگنگ سپرے ‘ فوکل سپرے اور لاوری سائیڈنگ ‘ہیلتھ ایجوکیشن کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ حالیہ بارش کے بعد بریڈنگ پلیسز میں اضافہ بتایا جارہاہے ۔ عوام اپنے ارد گرد کماحول کو صاف ستھرا رکھیں، کھڑے پانی کی نکاسی کی جائے ۔ایسے بریڈنگ پلیس جہاں لارواکی موجودگی پائے جائے علاقہ مکین محکمہ صحت سے تعاون کریں ۔ بریڈنگ پلیسز کے خاتمہ کیلئے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔معززین شہردائود اعوان ‘ تیمور خان ‘ اورنگزیب اعوان ‘ابرار اعوان ‘ مظہر اعوان ‘ طاہر اعوان‘ سجاد اعوان اور دیگر نے محکمہ صحت عامہ کی جانب سے کیانی محلہ ‘ مہاجر محلہ ‘ نثار کیمپ ‘ سینٹر چہلہ بانڈی ‘ میرا‘ باغ کے علاقوں میں کئے گئے فوگنگ سپرے کے عمل کو سراہا ۔ اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر شہزاد نے کہا ہماری کوشش ہے کہ جہاں بھی ڈینگی وائرس ‘لاروا ہو وہاں سے اس کو تلف کیا جائے ۔ ڈینگی کے مریضوں میں کافی اضافہ ہو گیاہے ۔ محکمہ ڈینگی کیخلاف ہرممکن اقدامات اٹھا رہاہے ۔ مریضوں کو سہولیات دی جارہی ہیں۔ ڈینگی وائرس کے مکمل خاتمہ کیلئے عوام تعاون کریں ،صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ، محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے ۔ عوام کے تعاون سے انشاء اللہ بہت جلد ڈینگی سے نجات پالیں گے۔
ڈینگی

© Copyright 2019. All right Reserved