بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

پولیس تھانہ چوکی سماہنی پونا کی کارروائی ،تین اشتہاری ملزمان گرفتار


پولیس تھانہ چوکی سماہنی پونا کی کارروائی ،3 اشتہاری ملزمان گرفتار
قبضہ سے 44بور کلاشنکوف نما رائفل ،ایک نائن ایم ایم سمیت دو پستول بھی برآمد کر لئے
سماہنی پونا (تحصیل رپورٹر ) پولیس تھانہ چوکی نے کاروائی کرتے ہوئے تین اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے ،ملزمان سے 44بور کلاشنکوف نما رائفل اور دو پستول بھی برآمد کر لئے ،ملزمان تھانہ چوکی کی حوالات میں بند مزید تفتیش شروع ،تفصیل کے مطابق ایس پی بھمبر ملک سلطان اعوان کی خصوصی ہدایت وڈی ایس پی مرزا محمد مقصود کی راہنمائی میں پولیس تھانہ چوکی کے ایس ایچ او چوہدری مہدی خان نے ہمراہ اے ایس آئی چوہدری محمد حسین ،شمشیر علی شاکر،چوہدری محمد شفیق تفتیشی افسران و پولیس نفری تونین کے مقام پر چھاپہ مار کر عدالتی اشتہاری ملزمان کاشف عرف کاشی ،کامران عرف کامی اور گوہر غفور ساکنان تونین کو گرفتار کر لیا اور انکے قبضہ سے ایک 44بور کلاشنکوف نما رائفل ،ایک نائن ایم ایم سمیت دو پستول بھی برآمد کر لئے ،ملزمان دفعہ 324اقدام قتل کے مقدمہ میں اشتہاری تھے ،ملزمان کو تھانہ چوکی کی حوالات میں بند کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے
تھانہ چوکی

© Copyright 2019. All right Reserved