بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2019

امریکا، ٹائون سٹی آف کیمبرج میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں قراردادمنظور


امریکا، ٹائون سٹی آف کیمبرج میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں قراردادمنظور
قابض وادی سے کرفیو ختم کیا جائے، موصلاتی نظام بحال کیا جائے ،قرارداد میں مودی حکومت سے مطالبہ
واشنگٹن(نیوزایجنسی)امریکی ٹائون سٹی آف کیمبرج میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں قراردادمنظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق امریکی ٹائون سٹی آف کیمبرج کے ارکان کی بھاری تعداد میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں قرارداد کی منظوری دے دی ، قرارداد میں مودی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قابض وادی سے کرفیو اٹھائے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی انتظامیہ بھی نوٹس لے۔سٹی آف کیمبرج کا کہنا ہے کہ پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد وہاں کے حالات انتہائی مخدوش ہیں ۔ کرفیو لگا ہے، مواصلاتی نظام کی بندش ہے ۔ طبی سہولیات کی فراہمی رکی ہوئی ہے جبکہ کئی رہنمائوں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔ارکان نے متفقہ قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ امریکی حکام کے ساتھ ساتھ سینیٹر الزبتھ ورن ، سینیٹر اڈمارکی اور دوسرے اپوزیشن رہنما انسانی حقوق کی پامالی پر مودی حکومت پر دبا ڈالیں۔
امریکا

© Copyright 2019. All right Reserved