ہفتہ‬‮   30   مئی‬‮   2020
 
 

زیادہ دلچسپی برطانوی شہزادے اور شہزادی کی آمد میں ہے،فواد چوہدری

آج بھی الیکشن کروا لیں عمران خان ان کے لیے اکیلے کافی ہیں
اسلام آباد(نیوز ایجنسی ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا کے دھرنے پر کیا بات کرنی، یہ دکانداری چمکانے نکلے ہیں، آج بھی الیکشن کروا لیں عمران خان ان کے لیے اکیلے کافی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دھرنے سے زیادہ دلچسپی برطانوی شہزادے اور شہزادی کی آمد میں ہے، مولانا کے دھرنے پر کیا بات کرنی، یہ دکانداری چمکانے نکلے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کا اتحاد صفر جمع صفر برابر صفر ہے، سب کو ملا کر بھی تحریک انصاف نے شکست دی ہے آئندہ بھی دیں گے، آج بھی الیکشن کروا لیں عمران خان ان کے لیے اکیلے کافی ہیں
فواد چوہدری

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved