جمعہ‬‮   10   اپریل‬‮   2020
 
 

ق لیگ اور پی ٹی آئی کی ایک دوسرے پر گولہ باری

ماضی تمام دھرنے ، لانگ مارچ اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہوئے، کامل علی آغا
کامل آغا کی زبان سیاستدانوں والی نہیں، ذہنی صحت پر تحفظات ہیں، فیاض الحسن




اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء کامل علی آغا نے انکشاف کیا ہے کہ ہر دھرنے کی طرح عمران خان کا دھرنا بھی اسپانسرڈتھا، ماضی میں ہونے والے تمام دھرنے اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہوئے، اگردھرنے میں اسٹیبشلمنٹ کی مرضی شامل نہ ہوتی تو اسلام آباد میں داخل کیسے ہوا جاسکتا تھا؟ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، وفاقی حکومت میں سیاسی تدبر کی انتہائی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ہم حکومت کی اتحادی جماعت ہیں لیکن اس کے باوجود ق لیگ سے مشاورت نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہونے والے تمام دھرنے ، لانگ مارچ بھی اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہوئے۔عمران خان کا دھرنا بھی اسپانسرڈ تھا۔اگر اسٹیبشلمنٹ کی دھرنے یا لانگ مارچ میں مرضی شامل نہ ہوتی تو اسلام آباد میں داخل کیسے ہوا جاسکتا تھا؟ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنماء فیاض الحسن چوہان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کامل علی آغا بادشاہ آدمی ہیں، میں ان کو بڑا زیرک سیاستدان سمجھتا تھالیکن اب مجھے ان کی دماغی حالت پر شک ہونا شروع ہوگیا ہے کیونکہ سیاستدان ایسی باتیں نہیں کرتا۔ کامل علی آغا کی زبان سیاستدانوں والی نہیں ہے۔ کامل علی آغا کی ذہنی صحت پر تحفظات ہیں۔
گولہ باری

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved