جمعہ‬‮   10   اپریل‬‮   2020
 
 

بنگلادیش ، کھانے سے بال نکلنے پر شوہر نے بیوی کو گنجا کردیا

پولیس کی کارروائی پر شوہر گرفتار، ملزم کو 14 سال جیل بھی ہوسکتی ہے
ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش میں ناشتے میں سے بال نکلنے پر غصے سے بھپرے ہوئے شوہر نے جبراً بیوی کے سر کو مونڈھ دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں شوہر نے معمولی غلطی پر 23 سالہ بیوی کو مارا پیٹا اور سر کے بال مونڈھ دیئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 35 سالہ شوہر ببلو مونڈال کو حراست میں لے لیا ہے۔ بیوی کے ساتھ زور زبردستی، غیر انسانی سلوک اور مارپیٹ کے الزام میں ملزم کو 14 سال جیل ہوسکتی ہے۔پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گاؤں کے ایک رہائشی نے واقعہ کی اطلاع دی۔ شوہر نے اقبالی بیان میں اعتراف کیا ہے کہ کھانے میں سے بیوی کا بال نکلا تھا جس پر غصے میں آکر اسے گنجا کردیا۔ بنگلادیش میں خواتین کیساتھ نارواسلوک کے واقعات عام ہیں۔
شوہر ، بیوی،تشدد

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved