جمعہ‬‮   10   اپریل‬‮   2020
 
 

ایف بی آر کے دفتر میں ایف اے ٹی ایف سیل قائم

سٹیٹ بنک، نیکٹا، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، ایف بی آر کے نمائندے شامل


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین ایف بی آر کے دفتر میں ایف اے ٹی ایف سیل قائم کر دیا گیا ،سیل میں سٹیٹ بنک، نیکٹا، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، ایف بی آر، ایس ای سی پی، وزارت داخلہ، چاروں صوبوں کے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹس شامل ہیں سیل ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل درآمد میں حکومت کی معاونت کرے گا ۔ڈائریکٹر انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر فیٹف سیل ہیڈکوارٹر کے چیف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن اسلام آباد فیٹف سیل کے سیکرٹری ہونگے۔ذرائع کے مطابق سیل ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل درآمد میں حکومت کی معاونت کرے گا ،ایف بی آر سے متعلق ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کردار ادا کرے گا ،منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام سے متعلق قومی اداروں سے اشتراک عمل کرے گا۔سیل میں سٹیٹ بینک، نیکٹا، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، ایف بی آر، ایس ای سی پی، وزارت داخلہ، چاروں صوبوں کے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹس شامل ہیں۔بین الاقوامی اداروں سے بھی براہ راست اشتراک عمل پیدا کرے گا ۔فیلڈ فارمیشنز سے متعلقہ معلومات جمع کر کے رپورٹس چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اداروں کو ارسال کرے گا۔
سیل قائم


 
 
© Copyright 2020. All right Reserved