ہفتہ‬‮   30   مئی‬‮   2020
 
 

حکومت احتجاجی مارچ کا سامنا کر نے کیلئے تیار ہے، گور نر پنجاب

مولانافضل الر حمان کے احتجاجی مارچ سے حکومت مفلوج ہوگی نہ کوئی طوفان آئیگا
کر تار پور راہداری منصوبے کا ہر صورت نومبر میں افتتاح کر دیا جائیگا، میڈیا سے گفتگو
لاہور( نیوز ایجنسی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مولانافضل الر حمان کے احتجاجی مارچ سے حکومت مفلوج ہوگی اور نہ ہی کوئی طوفان آئیگا ‘جے یوآئی (ف) کا ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کا منصوبہ عوام دشمنی ہے انکے اپنے لوگ مولانا فضل الر حمان کو احتجاج نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ‘عوام بھی احتجاج کرنیوالوں کا ساتھ نہیں دیں گے یہ وقت کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونے کاہے۔ وہ منگل کے روز گور نر ہائوس لاہور میں تحر یک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین سے ملاقات اور نیسلے پاکستان کے22ملین ڈالرز کے نئے پلانٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کر نا ہر کسی کا جمہوری حق ہے مگر مولانا فضل الر حمان احتجاج سے پہلے ہی جلائو گھیرائو کی باتیں کر رہے ہیں جس سے انکے اصل عزائم قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں مگر حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی انتشار اور فساد پر مبنی مولانا فضل الر حمان کے احتجاجی مارچ کو سپورٹ نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت احتجاجی مارچ کا سامنا کر نے کیلئے تیار ہے انشاء اللہ مخالفین کو شکست اور مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت کیساتھ جتنی مر ضی کشیدگی آجائے کر تار پور راہداری منصوبے کا ہر صورت نومبر میں افتتاح کر دیا جائیگا افتتاحی تقر یب میں شر کت کے اعلان پر بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کو خوش آمدید کہتے ہیں دنیا بھر کے سکھ کر تار پور کے تاریخی منصوبے کیساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو کر پشن ‘معاشی بدحالی ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کے سواکچھ نہیں دیا مگر تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال میں مشکل حالات کے باجود ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا ہے اور عام انتخابات میں قوم سے جتنے بھی وعدے کئے ہیں ان پرمکمل عمل کیا جائیگاہم ملک کو ترقی یافتہ اورخوشحال بنائیں گے ۔ تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں بز نس مین کیمونٹی اور سر مایہ کاروں کا انتہائی اہم کردار ہے اور مجھے خوشی ہے کہ نیسلے پاکستان لاہور سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی مختلف شعبوں میں بھر پور سر مایہ کاری کر رہا ہے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ عوام کو پینے کے صاف پانی اور تعلیم کے شعبے میں مفت سہولتوں کی فراہمی بھی انکا احسن اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر سے آنیوالے سر مایہ کاروں کو یقین دلاتے ہیں کہ انکو پاکستان میں سکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کو فر اہمی سو فیصد یقینی بنائی جائیگی ۔ بعدازں گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے فن لینڈ کے سفیر ہیری کمارانن نے بھی گور نر ہائوس میں ملاقات جس میں دوطر فہ تعلقات اور تجارت کے فروغ سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔
گور نر پنجاب

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved