جمعہ‬‮   10   اپریل‬‮   2020
 
 

ماڈل ٹا ئون کے شہداء کا خون ہم پر قرض ہے،طاہر القادری

سیاست چھوڑی ہے، قاتلوں کا پیچھا نہیں چھوڑا، سربراہ منہاج القرآن
بیٹوں کا خون معاف کرنیکا اختیارتھا کارکنوں کا نہیں ، ویڈیو لنک پر گفتگو
لاہور(نیوز ایجنسی) ادارہ منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ انہوں نے سیاست چھوڑی ہے، ماڈل ٹا ئون کے قاتلوں کا پیچھا نہیں چھوڑا۔لاہور میں و یڈیولنک پر کارکنان سے گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ قانون کی بڑی بڑی آنکھیں ہیں اوروہ چہرے دیکھ کر حرکت میں آتا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس وقت شہدائے ماڈل ٹا ئون کا مقدمہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں ہے، احتجاج کس کیخلاف کریں؟۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ریاست مدینہ میں انصاف سب کیلئےاور خون کا بدلہ خون تھا۔ قاتلوں نے معافی تلافی کیلئے بہت پاپڑ بیلے،شہداء کا خون ہم پر قرض ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارشیوں پر واضح کیا بیٹوں کا خون معاف کرنیکا اختیارتھا کارکنوں کا نہیں ہے۔ انصاف مانگنا ایمان کا حصہ ہے، قاتلوں کا پیچھا آخرت میں بھی نہیں چھوڑیں گے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہاکہ ریاست نے مظلوموں کے سر پر ہاتھ رکھنے کی بجائے طاقتوروں کا ساتھ دیا۔ ازسرنو تفتیش کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات ریورس کر دئیے گئے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شہیدہونیوالے کارکنان نہیں بیٹیاں اور بیٹے تھے۔قائد تحریک منہاج القرآن نے ویڈیو لنک پر وکلا سے بریفنگ بھی لی ۔
طاہر القادری

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved