جمعہ‬‮   10   اپریل‬‮   2020
 
 

ملک محمود کی وفات بڑا سانحہ،خدمات ناقابل فراموش ہیں،چوہدری نثار

مرحوم اور انکے خاندان کے ساتھ میرے 35سالہ تعلقات ہیں ، سابق وزیر داخلہ کی تعزیت کے بعد عمائدین سے گفتگو

ٹیکسلا(نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ ملک مصری خان، ملک محمود خان مرحوم اور انکے خاندان کے ساتھ میرے 35سالہ تعلقات ہیں،ملک محمود خان کی وفات انکے خاندان کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے بھی بہت بڑا سانحہ ہے، ملک محمود خان (مرحوم)نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور انکی علاقہ کے لئے خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں،اسی طرح سابق ایم پی اے شیخ محمد انور (مرحوم) نے بھی نہ صرف علاقہ کی خدمت کی بلکہ وہ ایک مجھے ہوئے سیاست دان تھے، ان خیالات کا اظہار چوہدری نثار علی خان نے اپنے دورہ ٹیکسلا واہ کے دوران سابق وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ واہ ملک مصری خان کے بھائی، ملک عارف محمود، ملک ارشد محمود کے چچا ممبر کینٹ بورڈ واہ کینٹ ملک محمود خان (مرحوم) اور سابق ایم پی اے شیخ محمد انور کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد عمائدین علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جب واہ پہنچے تو انکا استقبال ملک سعید نواز، ملک اویس، ثاقب شہزاد خان، اکبر دین بٹ نے کیا ،چوہدری نثار علی خان ڈیرہ ملک سعید نواز پر پہنچے اور دوست احباب سے ملاقاتیں کیں،اور کہا کہ مجھے تمام حالات سے اگاہی ہے میرے دوست بہتر انداز مین عوام رابطہ مہم چلا رہے ہیں،انشااللہ بہتر بہتر ہوگامجھے اپنے دوستوں پر فخر، اسکے بعد وہ ملک محمود خان مرحوم کی فاتحہ کے لئے گلبرگ کالونی گئے اور مرحوم کے بھائی سابق وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ واہ حاجی ملک مصری خان سے افسوس کا اطہار کیا اور مرھوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ پڑی، اس موقع پر ملک سعید نواز، شیخ ساجد الرحمن، اکبر دین بٹ، حاجی محمد ایوب صراف، ابراھیم یوسف خان، رانا عمر ،آصف نواز کاشمیری،تصوف قریشی، فیض صدیقی، ملک اویس، سید عمران نقوی، ڈاکٹر مطلوب، توقیر بٹ،بھی موجود تھے،بعد ازاں چوہدری نثار علی خان نے سابق ایم پی اے (مرحوم) شیخ محمد انور کی وفات پر انکے بیٹوں بھانجوں اور دیگر برادری سے اظہار تعزیت کیا۔
چوہدری نثار

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved