جمعہ‬‮   10   اپریل‬‮   2020
 
 

بحالی کی یقین دہانی،کیبل کار کے برطرف ملازمین کا احتجاجی کیمپ ختم

عمر فاروق ستی کے برطرف ملازمین سے مذاکرا ت، ایک ماہ کا وقت مانگ لیا

مری ( بیورورپوٹ ) نیومری پتریاٹہ چیئرلفٹ کیبل کار کے دوسال قبل برطرف ہونے والے ملازمین کے تا دم بھوک ہر تالی کیمپ کومقامی منتخب نمائندے ایک دن بھی برداشت نہ کرسکے اور ایک بار پھر بحالی کے لیے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا اس سلسلہ میں سابق ناظم یوسی گہل حاجی عمر فاروقی ستی کی سربر اہی میں پی ٹی آئی مری کے ایک وفد نے برطرف ملازمین سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ملاقات کی اور ایک ماہ کا وقت مانگا جس پر انہوںنے کہا کہ ہمارا بھوک ہڑتالی کیمپ صرف ملازمتوں کی بحالی کے لیے ہمیں دوسال قبل نوکریوں سے بلاجواز برطرف کردیا گیا تھا اور بارہاہم ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر(ر)لطاسب ستی کے پاس داد رسی کیلئے گئے لیکن انہوں نے بھی ہمیں انصاف دلانے میں کوئی مدد نہیں کی جس پر ہم نے تادم بھوک ہڑتالی کیمپ کافیصلہ کیا ہے وفد نے یقین دلایا کہ ایک ماہ کاوقت دیں اور اس دوران اپ کی بحالی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اگر اپ کو بحال نہ کیا گیا تو ہم بھی آپ کے ساتھ ہونگے اس پر انہوں نے کیمپ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved